اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندہ ہیں، سابق فوجی افسر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، طوفان الاقصی میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں صہیونی فوج کی ہزیمت آمیز شکست کے بعد دنیا میں اسرائیل کی فوجی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا۔ اسرائیل کے اندر اور باہر فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا گیا۔ صہیونی فوج کے متعدد اعلی افسران نے بھی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔

صہیونی فوج کے آپریشنل یونٹ کے سابق سربراہ یسرائیل زیف نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے علاقے میں فوج کی کارکردگی شرمناک تھی۔

انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کے مسلح عناصر نے مکمل طور پر ناحال عوز پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا، حالانکہ اسرائیلی فوج کی ایک مکمل بٹالین قریبی علاقے میں موجود تھی لیکن اس قصبے میں داخل ہونے سے ہچکچا رہی تھی۔

زیف نے مزید بتایا کہ جب میں 7 اکتوبر کو ناحال عوز کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ اسرائیلی فوج کی ایک مکمل بٹالین داخلی راستے پر کھڑی تھی، مگر وہ مسلح فلسطینیوں سے مقابلے کے لیے اندر داخل ہونے سے گریز کررہی تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب بریگیڈ کمانڈر براک خیریم سے بستی میں داخل نہ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بہانہ پیش کیا کہ اندرونی صورت حال کا مزید تجزیہ درکار ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹے اسی بے عملی میں گزرگئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *