[]
شمس آباد : شمس آباد ایس او ٹی اور تالا کونڈا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپئے مالیتی زیورات، گاڑیاں، کار اور سل فونس کو ضبط کرلئے۔
شمس آباد ڈی سی پی کے نارائن ریڈی نے شمس آباد میں منعقدپریس کانفرنس میں بتایا کہ 21 سالہ کونی ریڈی ومشی پیشہ ڈرائیور ساکن کتور، 21 سالہ ایس اشوک ساکن چٹان پلی، شاد نگر اور 22 سالہ ای سائی رام ساکن شامیر پیٹ کو تالا کونڈا پلی چوراہا کے پاس گرفتار کیا گیا جبکہ مزید 2 ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔
اصل ملزم کونی ریڈی ومشی بری خصلتوں کا عادی بتایا گیا ہے۔ وہ آسانی سے دولت کمانے عیش پرست زندگی گذارنے، طلائی چین چھیننے کا منصوبہ بنایا، جس میں وہ اپنے 4 ساتھیوں کو بھی شامل کرلیا۔ انہوں نے سال 2021 اور 2022 کے دوران 8 چین چھیننے کی وارداتیں کیں۔وہ رات کے اوقات میں تنہا خواتین کو اپنا نشانہ بنایا کرتے تھے۔
سابق میں انہیں شمس آباد، کتور، شاہ آباد، شاد نگر اور میلاردیوپلی پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے گاڑیوں کا سرقہ کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے نندی گام، محبوب نگر کے موساپیٹ اور رورل محبوب نگر حدود سے 4 موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا ان کے قبضہ سے 17.6 تولہ مسروقہ طلائی زیورات، 4 موٹر سیکلس، ایک کار اور 5 سل فونس ضبط کئے گئے۔
جس کی مجموعی مالیت20 لاکھ روپئے بتائی گئی۔ سائبرآباد کمشنر رویندر اسٹیفن کی سرپرستی میں شمس آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی، ایس او ٹی ڈی سی پی رشید، کے رام کمار ایڈیشنل ڈی سی پی شمس آباد، رنگا سوامی اے سی پی شاد نگر، بی ست نارائن ایس او ٹی انسپکٹر شمس آباد، تالا کونڈ پلی پولیس انسپکٹر وائی سریکانت نے اسٹاف کے ہمراہ یہ کارروائی انجام دی۔