حیدرآباد: الکٹرک آٹو کو چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں آٹوجل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد مشتاق الدین نے کچھ عرصہ پہلے الکٹرک آٹو کی خریداری کی تھی۔کل شب انہوں نے اس کو چارج کرنے کیلئے لگایا اورسوگئے۔رات دیرگئے پڑوسیوں نے آٹومیں آگ دیکھی اوران کو چوکس کیا تاہم کچھ
دیر بعد ہی آٹوجل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ زیادہ چارج ہونے کی وجہ سے آٹو میں آگ لگی یا پھر کسی اور وجہ سے یہ آگ لگی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔