ماہ صیام اور شب برات میں رات دیر گئے دکانات کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے. 

ماہ صیام اور شب برات میں امن و امان کی فضا کی برقراری، رات دیر گئے دکانات کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے. 

نظام آباد مجلس قائدین کی انچارج پولیس کمشنر، ڈی سی پی اور اے سی پی سے تحریری نمائندگی. 

نظام آباد. 6/فروری (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلسی قائدین نے شب برآت و ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر آج نظام آباد پولیس کمشنر سندھو شرما و دیگر اعلیٰ عہدیدار ایڈیشنل دی سی پی بسوا ریڈی و اے سی پی وینکٹ ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری یاداشت پیش کی.

 

اس موقع پر مجلس قائدین نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بتایا کہ شب برات میں بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ مصلحان مساجد بعد نماز عشاء تا فجر قبرستانوں اپنے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں

 

. اس خصوص میں نظام آباد پولیس کی جانب سے ممکنہ بندوبست کرنے اور ساتھ ہی ساتھ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ماہ صیام کے پورے ایک ماہ کے دوران بازار کھلے رکھنے کی اجازت دینے اور بودھن روڈ. نہرو پارک. قلعہ روڈ پر ٹریفک کی بحالی و بے جا چالانات میں بوقت افطار نرمی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے. علاوہ ازیں قلعہ چوراہا و ارسہ پلی چوراہے پر پولیس پیکٹس تعینات کرتے ہوئے ہیوی وائیکلس کو شہر میں داخلہ پر امتناع عائد کرنے کے لیے ارسہ پلی تا کنٹیشور بائی پاس پر بڑی گاڑیوں کے رخ کو تبدیل کیا جانا چاہیے.

 

کیونکہ اقلیتی علاقوں سے گزرنے والی اہم سڑکوں پر بڑی گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے افطار کے وقت روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ساتھ ہی ساتھ 2 ٹاون. 3 ٹاون. 4 ٹاون 5 ٹاون اور 6 ٹاون پولیس اسٹیشن حدود میں محکمہ پولیس کی جانب سے جتنے بھی مساجد ہیں ماہ رمضان المبارک کے ایک مہینے کے دوران ان تمام مساجدوں کے روبرو پولیس پیکٹس تعینات کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بندوبست کرنے کے لیے مجلسی قائدین نے پولیس اعلیٰ حکام سے تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا ہے

 

. انچارج کمشنر آف پولیس. ایڈیشنل ڈی سی پی. اور اے سی پی نے کہا کہ شب برات و رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی نظام آباد میں محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس بالخصوص روزہ داروں کو بہترین اقدامات و انتظامات کرنے کا تیقن دیا ہے

 

. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی. معتمد محمد شہباز احمد. جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین. سابقہ کارپوریٹرس میر ارشاد علی سمیر. محمد ریاض احمد. ماجد صدیقی. مرزا افسر بیگ. محمد مستحسین. سابقہ کواپشن ممبر ارشد پاشاہ. قائدین مجلس خلیل احمد عزیز راہی. امر فاروق. سید لطیف.و دیگر موجود تھے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *