امریکہ سے وطن واپس بھیجے گئے 104 ہندوستانی اب کبھی نہیں جا پائیں گے امریکہ سمیت تقریباً 20 ممالک

بہرحال، نئی دہلی میں موجود امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن امیگریشن قوانین کو سخت کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر قانونی طریقے سے رہنے والے مہاجرین کو نکالا جا رہا ہے۔ جہاں تک امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے ہندوستانیوں پر کارروائی کا معاملہ ہے، ہندوستان میں پورے معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے ایسے ہندوستانیوں پر کوئی کیس نہین کیا جائے گا جو ٹورسٹ ویزا لے کر امریکہ گئے تھے اور کچھ وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے وہیں رہنے لگے۔ ایسے ہندوستانی مہاجرین جنھوں نے ہندوستان میں کوئی جرم کیا تھا اور بھاگ کر امریکہ چلے گئے تھے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *