ایران مسافر بردار اور تجارتی طیارے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان وزارت دفاع

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نیک نے کہا کہ ایران کے پاس مسافر بردار اور تجارتی طیاروں کی تیاری میں سرفہرست ممالک میں شامل ہونے کی سائنسی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے جزیرہ کیش میں 12ویں ایران انٹرنیشنل ایرو اسپیس نمائش کے انعقاد سے متعلق بتایا کہ اس نمائش میں شریک ممالک کے علاوہ ایران کی قومی اور سائنسی صنعتوں کا بیشتر حصہ موجود ہے۔

 ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ نمائش میں چین، روس، پاکستان، ملائیشیا کی شرکت ایران کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں ان ممالک کی ہم آہنگی اور تعاون کی نشاندہی کرتی ہے۔

 12ویں ایران بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش کا آغاز 10 دسمبر کو جنوبی ایران کے جزیرہ کیش میں شروع ہوا۔

 یہ نمائش ملک کے ایرو اسپیس انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ایئر شو میں ایرو اسپیس انڈسٹری میں نئی ​​کامیابیوں کی نقاب کشائی کے ساتھ سانئس و ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *