ہریانہ کے نُوح ضلع میں دو گروپس میں تصادم ؛ پتھراؤ اور آتش زنی کے واقعات ؛ ایک خاتون کی موت

[]

ہریانہ کے ضلع نوح کے لحروادی گاؤں میں ایک پرانا تنازعہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔ جمعہ کی شام دو گروہوں کے درمیان شدید پتھراؤ ہوا، جس کے دوران ایک خاتون کی آگ لگنے سے موت ہوگئی جو معذور بتائی گئی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث علاقے میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

 

متوفیہ کے خاندان کا الزام ہے کہ دوسرے گروہ نے قتل کیا، جبکہ مخالف فریق کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے خودکشی کی۔ پنگھانا پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمین کی تلاش تیز کردی

 

ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس جھگڑے اور آتش زنی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

خاتون کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزمین نے اس کی بہن پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر جھلس گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ متوفیہ معذور تھیں،

 

طلاق یافتہ تھیں، اور کافی عرصے سے اپنے والد کے گھر رہ رہی تھیں۔ دوسری طرف، مخالف فریق اسے خودسوزی قرار دے رہا ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ 9 مئی 2024 کو  لحروادی گاؤں میں زبردستی کھیت میں مٹی ڈالنے پر دو گروہوں میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے میں زخمی ہونے والے رضوان کی  علاج کے دوران موت ہوگئی

 

۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔اسی پرانے جھگڑے کو لے کر جمعہ کو دوبارہ دو گروپ میں تصادم ہوگیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *