تلنگانہ کے ان اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو گرم ہوائیں چلیں گی _ گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

[]

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ کے ساتھ حیدرآباد میں گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں دو یا تین ڈگری زیادہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

 

ریاست میں جمعہ کو درجہ حرارت 43 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے شام 4.30 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں۔ لوگ ہنگامی صورت حال میں باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اتوار کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

 

عادل آباد، آصف آباد، نرمل، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں ہفتہ کو گرم ہوائیں چلیں گی ۔ کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال میں اتوار کو لو چلنے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

 

۔ نیز اتوار کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل اور نظام آباد اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *