لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس کے انتخابی منشور میں ہر طبقہ کے لیے ’انصاف‘ موجود، نظر آ رہی نئے ہندوستان کی جھلک

[]

48 صفحات پر مشتمل ’نیائے پتر‘ تمام طبقات اور علاقوں کے لیے ’نیائے‘ کے 5 ستونوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ منشور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی صدارت میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کے اجرا کے وقت کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اسے 19 مارچ کو منظوری دی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران ’نیائے‘ کے 5 ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور انتخابی منشور میں ان ستونوں کی واضح تشریح کی گئی ہے۔ پانچ ستون یعنی ’نیائے‘ کا تذکرہ پہلے بھی کیا گیا ہے جو اس طرح ہیں– ’یووا نیائے’، ’کسان نیائے‘، ’ناری نیائے‘، ’شرمک نیائے‘ اور ’حصے داری نیائے‘۔ ان سبھی ’نیائے‘ میں 5-5 گارنٹیوں کو شامل کیا گیا ہے، یعنی مجموعی طور پر یہ 25 گارنٹیاں (ضمانتیں) ہیں اور ان تمام کو انتخابی منشور میں شامل کیا گیا ہے۔ اس انتخابی منشور میں نئے ہندوستان کی ایک جھلک دکھائی دے رہی ہے جس میں ملک کی ترقی کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور عوام کی خوشحالی کا بھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *