[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع کے بھدراچلم ٹاون میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔شدید بارش کے نتیجہ میں بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے سبب اس دریا کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔
اتوار کی صبح گوداوری کی آبی سطح 54.9 فٹ تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے تیسرے خطرے کی وارننگ جاری کی۔ دریا میں پانی کی بڑی مقدار کے باعث سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کئی افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات منتقل کردیاگیا ہے۔ دریا کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کو جوڑنے والی اہم سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔