[]
حیدرآباد: بجلی کے شاک سے طالب علم کی موت کے واقعہ کے بعد نوودیا اسکول کے پرنسپل کو معطل کردیاگیا ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کوسومنچی منڈل میں پیش آیا۔اس واقعہ پر اسکول کے پرنسپل کی لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے طلبہ تنظیموں نے پرنسپل کو فوری طور پرمعطل کرنے کامطالبہ کیا۔
آرڈی او نے اس واقعہ کی جانچ کے احکام جاری کئے ہیں۔اس واقعہ پر حکام نے پرنسپل کو معطل کردیا اور والدین کی شکایت پر پرنسپل کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔
گذشتہ روز ساتھی طلبہ کے ساتھ صفائی کا کام طلبہ کررہے تھے کہ اسکول کے بورڈ کے قریب لگائے گئے فلکسی سے ہوئے برقی شاک سے دُرگاناگیندرنامی طالب علم کی موت ہوگئی تھی۔
اس واقعہ میں مزید تین طلبہ جھلس گئے تھے۔اس واقعہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے طلبہ تنظیموں نے اس اسکول کے پرنسپل کومعطل کرنے کامطالبہ کیاتھا اوراسکول کے فرنیچر کو نقصان بھی پہنچایاتھا۔