دنیا کی آبادی 8 ارب 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی

[]

برلن: دنیا میں 8 ارب 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد انسان بستے ہیں۔ جرمن وقف برائے عالمی آبادی کے مطابق، گزشتہ سال سے اب تک انسانی آبادی میں 6 کروڑ 6 لاکھ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد یہ آبادی بڑھ کر 8 ارب 7 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 407 نفوس پر مشتمل ہے ۔

ڈوئچے ویل ترک کی خبر کے مطابق، عالمی آبادی کی رفتار سست پائی گئی ہے جس کی وجہ خواتین کا کم بچے پیدا کرنا ہے لیکن افریقہ میں یہ صورتحال قدرے مختلف ہے جہاں امکان ظاہر کیا گیا ہےکہ سال 2080 تک دو گنا اضافے کے ساتھ آبادی ڈھائی ارب تک ہوجائے گی ۔

افریقہ میں شرح آبادی میں اضافے کا سبب جنسی تعلیم کی کمیابی ،مانع حمل کے طریقہ کار تک مشکل رسائی اور جنسی عدم مساوات جیسے عوامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کا کم عمری میں صاحب اولاد ہونا بھی آبادی میں اضافے کا ایک دیگر سبب ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *