[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے غاصب صیہونی رجیم کے مقابلے میں فلسطین کے مظلوم اور شجاعت مند عوام کی آواز بننے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور بین الاقوام آزاد ذرائع ابلاغ سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس بیانئے پر اب تک 500 سے زائد صحافیوں اور میڈیا کارکن دستخط کر چکے ہیں اور اس دستخطی مہم کا سلسلہ پورے زور شور سے جاری ہے۔
میڈیا کارکنوں کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ الَّذِینَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِهِ صَفًّا کَأَنَّهُم بُنْیَانٌ مَّرْصُوص۔
بے شک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب: ” غاصب صیہونی رجیم روبہ زوال ہے۔” ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے فلسطینی مجاہدین کو نصرت اور سربلندی عطا کی اور ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن بہادر جوانوں کو جنہوں نے جذبہ ایمانی کے ساتھ میدان نبرد میں پامردی دکھا کر ایک عظیم فتح حاصل کی۔
صیہونی رجیم کی جارحیت کے جواب میں مزاحمتی فورسز کے جامع اور مشترکہ آپریشن نے ایک طوفان برپا کر دیا اور پر خدا کے لطف و کرم سے غاصبوں کو شکست ہوئی اور اس جعلی رجیم کے حامی حیرت کے مارے صدمے کا شکار ہیں۔
یہ مجاہدانہ اور مخلصانہ اقدام دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
الاقصیٰ طوفان آپریشن کی بدولت مظلوم فلسطینی عوام کا آزادی طلب پیغام دنیا تک پوری قوت اور آبرومندانہ سے پہنچا جہاں اور اس آپریشن نے صیہونی رجیم کو دنیا کی نظروں میں ذلیل و رسوا کر دیا۔اس الہی امتحان نے نہ صرف فلسطین کو سرفراز کیا بلکہ وحشی اور خونخوار دشمن کو بھی رسوا کیا۔
بلاشبہ شیطانی حکومت مزید کمزور ہو جائے گی۔
فلسطینی دلیر جوانوں کی آمادگی اور قابل قدر جہادی گروہوں کی طاقت کے مظاہرے نے فلسطین کو مزید طاقتور جب کہ غاصب دشمن کو مزید بے بس کر دیا ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد اس سرطانی جرثومے کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
الاقصیٰ طوفانی آپریشن کی شاندار فتوحات سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ایمانی نقطہ نظر کی سچائی منعکس ہوئی اور اس تاریخی موڑ سے گزرتے ہوئے صیہونی رجیم کے خاتمے کی الٹی گنتی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اس صورتحال میں عالم اسلام پر فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور یہ ایک دینی فریضہ ہے کہ ہر فرد فلسطینی قوم کی حمایت میں پوری دیانتداری کے ساتھ میدان عمل میں اترے۔
اس قابل فخر آپریشن سے پہلے دشمن کی پروپیگنڈہ مشینری اور اس کے حامیوں نے یہ تصور پھیلایا تھا کہ صیہونی رجیم ایک ناقابل شکست طاقت ہے لیکن الاقصیٰ طوفان کے زوردار طمانچے نے اس رجیم کے اس جھوٹے بھرم کو توڑ ڈالا۔
جس پر وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اس طفل کش رجیم کے بدنما چہرے پر لگے وحشت و بربریت کے داغ کو مٹانے کے لئے مظلوم نمائی کی پالیسی پر اتر آئے ہیں۔
لیکن اس رجیم کے 75 سال کے جرائم اور بچوں کے قتل کو سنسر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس خون آشام عفریت کے خونی چہرے کو راتوں رات تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ایران کے اندر موجود صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کا یہ گروہ فلسطین کی عوامی اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ہم اس راہ میں مزید کامیابیوں اور فتوحات کی آروز کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنتے ہوئے تمام بین الاقوامی آزاد میڈیا سے ان مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کریں گے۔
الاقصیٰ طوفان مظلوم فلسطینی قوم کا صرف ایک فوجی آپریشن نہیں جو ایک جارح رجیم اور اس کے جرائم پسند حامیوں کے ظلم، بربریت اور تمام انسانی اور اخلاقی معیارات کی پامالی کے خلاف انجام پایا ہو بلکہ یہ عالمی انصاف کے لئے فریاد ہے۔ لہذا مظلوم فلسطینی قوم کے اس پیغام کو طاقتور عالمی ایوانوں تک پہنچانا دنیا کے تمام آزاد انسانوں کا منصبی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے۔
نصر من اللہ اور فتح غریب