سعودی صحرا، ڈاکار ریلی اور اونٹ۔ خوبصورت تصویر وائرل  

ریاض ۔ کے این واصف

قدرتی ماحول میں لی گئی جانوروں کی تصویریں بڑی دیدہ زیب اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ اونٹ اور گھوڑا فوگرافرز اور پینٹرز کے پسندیدہ جانور ہیں۔ شہروں اور صحراؤں میں فوٹوگرافرز اور پینٹرز ان پر کافی مشق کرتے ہیں۔ حال میں خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں سعودی صحرا میں اونٹوں کا قافلہ چل رہا ہے اور ساتھ میں ڈاکار ریلی جاری ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق شاندار تصویر کو برطانوی اخبار گارڈین نے بڑے اہتمام سے شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسیر کے جنوب میں واقع بیشہ شہر کے صحرا میں ڈاکار ریلی کے رائیڈروں کے مقابلے میں جاری ہیں۔ تصویر میں صحرا، اونٹ اور ڈاکار ریلی کے ملاپ نے خوبصورت تاثر پیدا کیا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی ڈاکار ریلی 2025 کا آغاز ہوچکا ہے جس کا دوسرا مرحلہ بیشہ میں ہے اور اس کی کل مسافت 1058 کلو میٹر ہے جبکہ دوسرا مرحلہ کل 7 جنوری کو شروع ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *