[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرحدی سیکورٹی فورسز کے سربراہ سردار احمد علی گودرزی نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ پر تعیینات سیکورٹی فورسز کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خفیہ اطلاعات ملیں کہ بحیرہ عمان میں دو بڑے اسمگلنگ گروپ سمندری راستے سے افیون ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اطلاعات کے فوران بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں اور دو علیحدہ کاروائیوں کے دوران بحیرہ عمان میں مختلف مقامات پر افیون کی سمگلنگ کے مشکوک موارد مشاہدہ کرنے کے بعد کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
سردار گودرزی نے کہا کہ کاروائی کے دوران فریقین میں جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 17 سمگلر گرفتار اور 4 کشتیاں قبضے میں لی گئیں جبکہ سمگلروں کے قبضے سے برامد ہونے والی منشیات میں 5 ٹن 207 کلو گرام چرس، 135 کلو گرام شراب، 46 کلو گرام ہیروئن اور 612 کلو گرام افیون کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی شامل ہے۔