[]
حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 10 اکتوبر کو تلنگانہ ریاست کا دورہ کریں گے۔
جی کشن ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں غورو خوض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاستی کمیٹی کا اجلاس 5 اور 6 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی سے متعلق پارٹی کے قائدین کو مشورے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں بی جے پی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس میں بی جے پی کی پہلی فہرست جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں قبائیلی یونیورسٹی اور قومی ہلدی بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے تلنگانہ کے کسان تلنگانہ میں قومی ہلدی بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 3 اکتوبر کو ضلع نظام آباد کا دوہر کریں گے۔ وہ نظام آباد میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسہ عام میں عوام کی اکثیر تعداد شرکت کرے گی۔