پاکستان: بلوچستان کے بعد خیبر پختونخواں میں بھی دھماکہ، مسجد شہید

[]

تازہ حملے میں فی الحال 3 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، لیکن کچھ لاشوں کے مسجد کے ملبہ میں دبنے ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

پاکستان میں آج دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے ہر طرف چیخ و پکار کا عالم ہے۔ پہلے تو بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں اب تک کم و بیش 55 لوگوں کی موت 100 سے زائد زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں، اور اب خیبر پختونخواں کی ایک مسجد میں دھماکہ نے پاکستان کے سیکورٹی انتظامات کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تازہ بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کا ایک بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں فی الحال 3 لوگوں کی موت اور 12 دیگر کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، حالانکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شہید ہوئی مسجد کے ملبہ میں بھی کچھ لوگ دبے ہوئے ہیں۔ گویا کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

ہانگو ضلع کے پولیس افسر نثار احمد نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا ہے کہ ’’دھماکہ جمعہ کے روز دوپہر کی نماز کے دوران ہوا۔ بم دھماکہ کے سبب مسجد کی چھت منہدم ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں تقریباً 40 افراد ملبہ میں پھنس گئے۔‘‘ نثار احمد نے کچھ اموات کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کے مستونگ علاقہ میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ٹھیک اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ عید میلاد النبی کے موقع پر جمع ہوئے تھے۔ دہشت گردانہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کے ٹکڑے اور خون اِدھر اُدھر بکھر گئے۔ بلوچستان دہشت گردانہ حملوں کے معاملے میں انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ستمبر ماہ کے شروع میں بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *