بینک ملازمین کی 13 روزہ ہڑتال

[]

چینائی: بینکنگ شعبہ کی سب سے بڑی ورکرس یونین آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے عملہ کی بھرتی کے مطالبہ پر زور دینے سارے ملک میں 4 دسمبر اور20 جنوری کے درمیان سلسلہ وار ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سکریٹری آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی ای ایہ) سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا کہ حکومت اور بینکوں کی طرف سے دانستہ کوشش کی جارہی ہے کہ بینکوں میں کلریکل اور سب آرڈینیٹ کیڈر ملازمین کی تعداد گھٹائی جائے اور سوپروائزری اسٹاف کی تعداد بڑھائی جائے۔

اسی طرح بینکوں میں مستقل نوکریوں کو کنٹراکٹ بنیاد پر آؤٹ سورس کرنے کی بھونڈی کوشش بھی ہورہی ہے تاکہ ہمارے باہمی معاہدہ کے تحت اجرتیں دینے سے بچاجائے۔

وینکٹ چلم نے کہا کہ ہر سال‘ کلرکوں کی بھرتی کم ہوتی جارہی ہے۔ ماتحت عملہ اور صفائی کرمچاریوں کا تقرر عملاً ممنوع ہوچکا ہے۔ اے ائی بی ای اے نے اعلان کیا کہ 4 تا 11 دسمبر مختلف قومیائے اور خانگی بینکوں میں ہڑتال ہوگی۔

2 تا 6 جنوری مختلف ریاستوں میں بینکرس ہڑتال کریں گے۔ بعدازاں 19-20 جنوری 2024 کو 2 روزہ آل انڈیا بینکرس ہڑتال ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *