[]
ممبئی: پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر تہور رانا کے خلاف 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ کیس میں داخل ضمنی چارج شیٹ میں سٹی پولیس نے کہا ہے کہ نومبر 2008 میں حملوں سے قبل تہور رانا نے شہر کے مضافات پوائی کی ایک ہوٹل میں 2 دن قیام کیا تھا۔
ممبئی پولیس کرائم برانچ نے پیر کے دن 400 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی۔ یہ چوتھی چارج شیٹ ہے۔ تہور رانا فی الحال امریکہ میں زیرحراست ہے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تہور حسین رانا 11 نومبر 2008 کو ہندوستان آیا تھا۔ وہ 21 نومبر تک ملک میں مقیم رہا۔ اس دوران اس نے 2 دن پوائی کی رینائزنس ہوٹل میں قیام کیا۔
ممبئی پولیس کرائم برانچ کے ایک عہدیدار نے منگل کے دن بتایا کہ ہمارے پاس تہور رانا کے خلاف دستاویزی ثبوت موجود ہے جس سے 26/11کی سازش میں اس کا رول ثابت ہوتا ہے۔