سی بی ایس ای بورڈ 10ویں اور 12ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات آج سے شروع ہوں گے اور تھیوری امتحانات فروری میں شروع ہو ں گے۔
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 2025 کے لیے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای کے مطابق 10ویں اور 12ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات یکم جنوری 2025 سے یعنی آج سے شروع ہوں گے اور 14 فروری 2025 تک جاری رہیں گے۔ اس دوران طلباء کا داخلی یعنی انٹرنل اسیسمنٹ بھی کیا جائے گا۔
سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق، 10ویں بورڈ تھیوری کا امتحان 15 فروری سے 18 مارچ 2025 تک منعقد کئے جایئں گے۔ جبکہ 12ویں بورڈ کے تھیوری امتحانات 15 فروری سے 4 اپریل 2025 تک ہوں گے۔ طلباء کو اپنے پریکٹیکل امتحانات اور امتحان میں داخلی اسیسمنٹ کے نمبر سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے طلباء سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای نے پریکٹیکل امتحانات اور انٹرنل اسیسمنٹ کے لیے کچھ اہم رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ تمام طلباء کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں متعلقہ مضمون کے پریکٹیکل امتحان میں شرکت کرنا ہو گی کیونکہ دوبارہ کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ اگر کسی طالب علم کو کسی قسم کی پریشانی ہو تو وہ اپنے متعلقہ اسکولوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔
پریکٹیکل امتحان کے دوران طلباء کے لیے سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ طلباء کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ کسی بھی امتحان لینے والے کے ساتھ بات چیت یا اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔ اگر کوئی طالب علم ایسا کرتا ہے تو اس کی اطلاع متعلقہ علاقائی دفتر کو دی جائے گی جس میں مکمل معلومات، دستاویزات اور گواہوں کے بیانات شامل ہوں گے۔
سی بی ایس ای کے رہنما خطوط کے مطابق، بورڈ 10ویں جماعت کے لیے کسی بیرونی امتحان لینے والوں کی تقرری نہیں کرے گا۔ جبکہ 12ویں کلاس کے پریکٹیکل امتحان کے لیے سی بی ایس ای کی طرف سے ایکسٹرنل ایگزامینرز یعنی بیرونی امتحان لینے والوں کو کا تقرر کیا جائے گا۔ 12ویں کا پریکٹیکل امتحان صرف ان امتحان لینے والوں کی موجودگی میں لیا جائے گا۔