[]
تمام رکاوٹوں کے باوجود خدمت خلق ھی میرے سیاسی زندگی کا عظیم مقصد غریبوں کی خدمت کرنے سے ھی زندگی میں سکون و راحت محسوس ہوتی ہے زندگی میں عظم مسلسل اور جہد مسلسل سے ھی تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے کامیابی کے منزل تک پہنچ سکتے ہے ان خیالات کا اظہار کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کانگریس قائد و نمائندہ کارپوریٹر محمد مصطفی نے نمائندہ اردولیکس کھمم حافظ محمد جواد احمد کو اعتماد آفس کھمم میں ایک خیر سگالی ملاقات میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا
واضح رہے کہ محمد مصطفی کھمم شہر کے رھائش پزیر ہے پھچلے 35 سال قبل محمد مصطفی کے والدِ محترم مدراس تمل ناڈو ریاست سے تجارت کے سلسلے میں کھمم شہر کا رخ کیا تھا ریاست تمل ناڈو سے کھمم آکر کھمم شہر کے ھی رھائش پزیر ہوگئی محمد مصطفی بھی اپنے والدِ محترم کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے روزے اول سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہوکر متحدہ کھمم ضلع میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی ایک بہترین شناخت بنائی محمد مصطفی آندرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن رڈی سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی اور سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم و مرکزی وزیر رینکا چودری کے خاص اور معتمد مانے جاتے ہے محمد مصطفی نے نمائندہ اعتماد کھمم حافظ محمد جواد احمد کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور بالخصوص غریب عوام کی خدمت کرنے کے بعد زندگی میں سکون اور راحت محسوس ہوتی ہے
محمد مصطفی نے کہا کہ متعدد رکاوٹوں اور میرے خلاف بی آر ایس کی درجنوں سازشوں کے باوجود عوام کا تعاون میرے ساتھ شامل تھا اور کھمم شہر کے عوام کی دعائوں کی برکت سے مجھے تمام مقدمات سے رہائی ملی واضح رہے کہ 2021 میں کھمم بلدیہ کارپوریشن کے انتخابات میں کھمم کے ڈویژن 57 سے محمد مصطفی کے اہلیہ محترمہ رفیدہ بیگم کو کانگریس سے امیدوار بناکر ٹکٹ دیاگیا وہ حلقہ خواتین کے لیے محفوظ زمرہ کے تحت تھا محمد مصطفی نے کہا کہ کانگریس امیدوار میری اہلیہ رفیدہ بیگم کو ہرانے کے لیے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کی جانب سے بھر پور کوشش کی گئی اس کے باوجود محمد رفیدہ بیگم نے کانگریس پارٹی سے 750 سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے بی آر ایس کے خاتون امیدوار کو شکشت سے دوچار کیا محمد مصطفی نے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 57 ڈویژن سے میری اہلیہ محترمہ کی شاندار کامیابی کے بعد میرے اوپر کھمم پولیس کے ذریعے بے جامقدمات عائد کرتے ہوئے مجے کھمم کے سب جیل میں رکھا گیا اور جب مجھے ضمانت منظور ہونے کے باوجود پی ڈی ایکٹ لگاکر کھمم سب جیل سے حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جیل منتقل کیاگیا
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے ایماء پر میرے افراد خاندان پر ظلم کی انتہا کی گئی میری غلطی صرف یہ ہے کہ میرا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے میرے تعلق سے اخبارات میں نیوز نہ لکھنے کے لیے بھی کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پابند کیاگیا نمائدہ کارپوریٹر ھونے کی حیثیت سے میرے اوپر جو ظلم ہوا اس ظلم کے خلاف کھمم شہر کے مشہور و معروف اردو صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد کھمم نے اخبار کے ذریعے عوامی نمائندوں کو اور متحدہ کھمم ضلع کے عوام کو حقائق سے واقف کروایا نمائدہ کارپوریٹر محمد مصطفی نے حافظ محمد جواد احمد اور اعتماد اخبار کے تمام ذمداران کا بھرپور شکریہ ادا کیا
اور کانگریس پارٹی سے کانگریس کے تلنگانہ کے صدر ریونت ریڈی سابقہ مرکزی وزیر رینکا چودری مدیرا رکن اسمبلی و سی ایل پی قائد بھٹی وکرا مارکا کا بھی بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ان تمام قائدین نے میرے رہائی کے لیے بھر پور تعاون کیا بالخصوص سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی نے بھی بھر پور تعاون کیا محمد مصطفی نے کہا کہ میرے اوپر لگائے پی ڈی ایکٹ کو حیدرآباد ھائی کورٹ نے 7 ماہ بعد پی ڈی ایکٹ کو غیر قانونی اور غیر دستوری کہکر فیصلہ سناکر مجھے باعزت بری کیا نمائندے اعتماد کھمم کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے محمد مصطفی نے کہا کہ میرے ڈویژن کو مکمل طورپر نظر انداز کردیاگیا ترقی کا کام ندارد کھمم کے ھر ڈویژن کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے منظور کیے گئے
مگر افسوس کہ میرے ڈویژن کو ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اور کھمم بلدیہ کارپوریشن میر نیرجا کے حکم پر فنڈز منظور نھی کیے گئے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے کمشنر اور کھمم کلکٹر وی پی گوتم سے متعدد مرتبہ نمائدگی کرنے کے باوجود عمل ندارد محمد مصطفی نے کہا کہ ریاستی وزیر مخصوص علاقہ یا مخصوص پارٹی کے لیے نہیں ھوتا محمد مصطفی نے بی آر ایس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز منظور نہ کرنے کی وجہ سے آج تک میرے ڈویژن کی حالت ابتر ہے سڑکیں ندارد ڈراینچ سسٹم نہیں ہے یھاتک کے میرے ڈویژن میں برقی پولس بھی ندارد سنہرے تلنگانہ کا دعویٰ کرنے والے اور کھمم کی برق رفتاری میں ترقی کے دعوے کرنے والے کھمم کے ایک ڈویژن میں برقی پولس کی بھی تنصیب نہیں کی گئی
محمد مصطفی نے کہا کہ میرا ڈویژن تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے میں اپنے ذاتی خرچ 40 لاکھ کی لاگت سے میرے ڈویژن میں عوام کی سہولت کے لیے برقی پولس تنصیب کرواکر محلہ جات میں میں نے از خود برقی کا نظم کیا محمد مصطفی نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت کی مجہول پالیسیوں سے عوام تنگ آچکی آنے والے عام اسمبلی کے انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں سے کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی ہونے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئے گی آخر میں محمد مصطفی نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے ھمیشہ دستیاب رہونگا