نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 9 جنوری کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں:۔
1664۔ شیواجی کی سورت مہم کے بعد واپسی۔
1718۔ فرانس نےا سپین کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1760۔براری گھاٹ کی لڑائی میں افغانیوں نے مراٹھا کو ہرایا۔
1792۔ ترکی اور روس نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1857۔ریختر پیمانے پر 9ء7 شدت والے زلزلے نے امریکہ کے کیلی فورنیا کو بری طرح تباہ کیا۔
1873۔19 ویں صدی کے سب سے زیادہ طاقتوار یورپی حکمرانوں میں شمار نپولین سوئم کا انتقال ہوا۔
1915۔ مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد ممبئی پہنچے۔
1922۔ہندستان کے بایو کیمسٹری اور میڈیکل کے نوبل انعام یافتہ هرگووند کھورانہ کی پیدائش ہوئی۔
1927۔ مانٹریال کے ایک سینما ہال میں آگ لگنے سے 78 بچوں کی موت۔
1934۔ بالی وڈ کے مشہور گلوکار مہندر کپور کی پیدائش ہوئی۔
1941۔ یورپی ملک رومانیہ کی راجدھانی بخارسٹ میں چھ ہزار يهودي مارے گئے۔
1957۔ برطانوی وزیراعظم انٹونی ایڈن نےاستعفی دیا۔
1962۔ امریکہ نے نیوڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1962۔ سونے پر کنٹرول کے کے اقدام کا اعلان ہوا۔
1970۔ سنگاپور میں آئین نافذ ہوا۔
1972۔ ہندوستان میں 1971 میں سب سے زیادہ 433 فیچر فلموں کی تیاری کا دنیا میں اعلان کیا گیا۔
1972۔ مسافر جہاز 147کوئن ایلیزابیتھ148 جل کر خاک۔
1973۔ سوویت یونین کے خلائی گاڑی لونا 21 چاند کے لئے روانہ ہوئی۔
1980۔سعودی عرب کے مکہ شہر میں63لوگوں کے سر قلم کئے گئے۔
1982۔ پہلی بار ہندوستان کے سائنس دانوں کا گروپ انٹارکٹیکا پہنچا۔ جس کی قیادت سائنس داں سید ظہور قاسم نے کی تھی۔
1987۔چین اور ویتنام کے درمیان ہوئے سرحدی جنگ میں 1500 افراد کی موت۔
2010۔ سری لنکا کی فوج نے 700 تمل باغیوں کو کھدیڑ دیا۔
2011۔ ایرانی فضائیہ کی فلائیٹ نمبر 277 گر کر حادثہ کا شکار، جس میں 77 افراد ہلاک ہوئے۔
2012۔ لیونیل میسی نے مسلسل دوسرے برس فیفا کا بیلون ڈی اور (اعلی فٹبالر) ایوارڈ جیتا۔