نارائن پیٹ ضلع میں پنچایت راج سب ایگزیکٹو آفس کا افتتاح

[]

نارائن پیٹ: 12 ستمبر (اردو لیکس) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع میں سرکاری دفاتر قائم کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو سہولیات حاصل ہوسکیں۔ وہ آج نارائن پیٹ ضلع مستقر پر پنچایت راج سب ایگزیکٹیو آفیسر ( ویجیلنس اینڈ کوالٹی کنٹرول) آفس، کا افتتاح ایم ایل اے نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیثت سے شرکت کرتے ہوئے کیا

 

۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے تمام اضلاع میں سرکاری دفاتر کا قیام عمل میں لارہی ہے اور اس کے ایک حصہ کے طور پر نارائن پیٹ ضلع مستقر میں پنچایت راج سب ایگزیکیٹو آفس قائم کیا گیا ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ اس دفتر کے قیام سے عوام کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔

 

اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرمین کے. وناجما، ازیکیٹو انجئیر پی آر ڈویژن سی ایچ محمد رشید’ ، ڈپٹی ای ای بینہار، بابوراؤ، وجے بھاسکر، نرسنگا راؤ، ZPTC انجلی، عہدیداروں، عوامی نمائندوں، عملہ اور دیگر نے حصہ لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *