ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری سعودی عرب کیلئے بڑی اہمیت کی حامل :محمد بن سلمان

[]

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری سعودی عرب کے “دیگر ممالک میں شراکت داروں اور عالمی معیشت” پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق بن سلمان، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر تھے، نے سعودی عرب ہندوستان سرمایہ کاری فورم کے موقع پر جس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی سے خطاب کیا۔

بن سلمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری اقتصادی بندھن کو مضبوط بنا کر ہمارے ممالک کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرے گی۔ اس سے دوسرے ممالک میں ہمارے شراکت داروں اور عمومی طور پر عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اقتصادی راہداری کے فوائد کے بارے میں، بن سلمان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سمندری ٹریفک میں مثبت شراکت دیکھ رہے ہیں ، ریلوے اور بندرگاہوں کے رابطوں سمیت انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے گی، سامان اور خدمات کی آمدورفت میں اضافہ کیا جائے گا، متعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی تجارت کو مضبوط بنایا جائے گا اور توانائی کی پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی۔

جی 20 لیڈرز سمٹ سے واپس آنے والے طیارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئےصدر ایردوان نے کہا کہ زیر بحث اقتصادی راہداری ترکیہ کے بغیر ممکن نہیں۔”(انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور) ترکیہ کے بغیر کوریڈور نہیں ممکن نہیں ہے۔ مشرق سے مغرب تک ٹریفک کے لیے موزوں ترین لائن ترکیہ ہی ہے۔

18 ویں جی 20 لیڈروں کی سربراہی کانفرنس 9-10 ستمبر کو ہندوستان میں “ایک دنیا، ایک خاندان اور ایک مستقبل” کے موضوع کے ساتھ منعقد ہوئی۔عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری کی شراکت داری اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری” کا اجلاس سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں منعقد ہوا۔

ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے اس سیشن میں ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کا اعلان کیا۔اقتصادی راہداری کے لیے ہندوستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب، یورپی یونین، فرانس، اٹلی، جرمنی اور امریکہ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

زیر بحث اقتصادی راہداری؛ یہ دو الگ الگ راہداریوں پر مشتمل ہونے کا منصوبہ ہے: مشرقی راہداری جو ہندوستان کو مغربی ایشیا/مشرق وسطی سے جوڑتی ہے اور شمالی کوریڈور مغربی ایشیا/مشرق وسطی کو یورپ سے جوڑتی ہے۔

مجوزہ کوریڈور ہندوستان سے یو اے ای تک جائے گی ، پھر سعودی عرب، اردن اور اسرائیل سے ہوتے ہوئے یورپ تک رسائی حاصل کرے گی۔ اس منصوبے میں ہندوستان سے لدے ہوئے سامان کو اسرائیل اور یونان کی بندرگاہوں کے ذریعے تیزی سے یورپ بھیجا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *