حزب اللہ کا الحدث چینل کی افواہوں کے خلاف شدید ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے الحدث چینل کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزاحمت پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ 

حزب اللہ کے بیان میں ان جھوٹے الزامات، مضحکہ خیز افواہوں اور لبنان کی بعض جماعتوں کی حزب اللہ کے خلاف موقف اختیار کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ 

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی بہتان تراشی اور مضحکہ خیز حرکتیں لبنان کے سیکورٹی اداروں اور ہوائی اڈے کے اندر موجود یونٹوں کی بہت بڑی توہین ہیں اور اس کا مقصد ہوائی اڈے پر ہونے والی کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہرانا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں کہ ان دنوں رفیق حریری انٹرنیشنل ہوائی اڈے میں شدید ازدحام ہے۔

 حزب اللہ کے بیان میں صیہونی دشمن کو ہوائی اڈے کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے بارے میں خبردار کرنے کے ساتھ لبنانی عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ان افواہوں سے فائدہ اٹھا کر اس ہوائی اڈے اور اس کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بہانے کے طور پر استعمال کرے گی، چونکہ صیہونی رجیم نے ہمیشہ اس ہوائی اڈے کو فوجی ٹارگٹ کے طور پر دیکھا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ مخالف ذرائع ابلاغ کی موجودہ پری پلان صف بندی اور شراکت داری کا ہدف ہمیشہ بغیر دستاویزات اور ثبوت کے جھوٹی رپورٹنگ کے ذریعے لبنانی جماعتوں کے بعض عناصر کے غیر ملکی سفارت خانوں اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعلق کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں کشیدگی پھیلانا ہے جس سے لبنانی قوم پوری طرح آگاہ ہے۔ 

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ اس طرح کی شرمناک چالوں سے، چاہے وہ ٹیلی ویژن کے تحقیقاتی پروگرام یا عدالتی تعاقب کی آڑ میں ہی کیوں نہ ہوں، دشمن کے ایجنٹوں کو مایوسی اور نقصان کے علاوہ کچھہ حاصل نہیں ہوگا۔ 

جب کہ حزب اللہ اور مزاحمت کے آبرومند شفاف چہرے کو داغدار کرنے کی کوئی بھی کوشش غاصبوں کے خلاف ہماری قومی مزاحمت اور مقابلے کے جذبے کو ذرا بھی ٹھیس نہیں پہنچا سکے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *