ایم بی ٹی، تلگودیشم اورمسلم شبان کے قائدین سے سمیرولی اللہ کی ملاقات

[]

حیدرآباد: صدر حیدرآبادکانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ اور کانگریس ترجمان سید نظام الدین نے پرانا شہرکے عوام کودرپیش مسائل اوراس کے حل سے متعلق مختلف جماعتوں کے قائدین نائب صدر تلگودیشم علی مسقطی، صدر تحریک مسلم شبان محمدمشتاق ملک، ایم بی ٹی ترجمان محمد امجداللہ خان، سابق تلگودیشم لیڈر و کارپوریٹر محمدمظفر علی خاں نے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اوراس سلسلہ میں ان کی تجاویز حاصل کیں۔

بعدازاں اپنے ایک صحافتی بیان میں سمیرولی اللہ نے بتایاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی جانب سے اولڈسٹی ڈیکلریشن کی تیاری جاری ہے۔ آج اس سلسلہ میں انہوں نے مختلف قائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایاکہ ڈکلیریشن میں پرانا شہر کے 25 اہم مسائل کو اجاگر کیاجارہاہے۔

جس کو گذشتہ 60 سال میں نظرانداز کردیاگیا۔ بالخصوص بنیادی سہولتوں انفراسٹرکچر، تعلیمی سہولتوں کی فراہمی، روزگارکے مواقع، خودروزگار کیلئے مالی امداد کی فراہمی کو یکسر نظراندازکردیاگیا۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں پراناشہرمیں نہ توکوئی دواخانہ یا سرکاری ڈگری کالج قائم کیاگیا اورنہ ہی نوجوانوں کو روزگار کے لئے کوئی مرکزی اسکیم یا پراجکٹ قائم کیاگیا۔

عثمانیہ دواخانہ کی قرض اورعمارت کی تزئین نو کے لئے فنڈس مختص کئے گئے۔ پرانا شہر میں میٹرو ریل پراجکٹ سے متعلق صرف وعدے کئے جارہے ہیں لیکن کوئی عملی کام کا آغاز نہیں کیاگیا۔ پرانا شہر میں کاروبارکے لئے مقامی نوجوانوں کو بینکس قرض دینے تیار نہیں ہیں۔

پراناشہر کے اسکول وکالجس میں طلباء وطالبات کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ کانگریس پارٹی مذکورہ تمام مسائل کااولڈسٹی ڈیکلریشن میں احاطہ کیاجائے گا۔ کانگریس برسراقتدارآنے پر ڈکلیریشن میں شامل مسائل اوران کے حل سے متعلق تجاویز پر عمل کرنے کی پابند ہوگی اور بہت جلد اولڈ سٹی ڈیکلریشن کا اجراء عمل میں آئے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *