حیدرآباد: حکمراں جماعت کانگریس کے کارکنوں نے مبینہ طور پر بھونگیر میں بی آرایس کے دفتر پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ برہم کارکن، بی آرایس دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر کو نقصان پہونچایا۔
یہ واقعہ، ہفتہ کے روز پیش آیا۔ صدر ضلع بی آرایس نلگنڈہ کنچرلا کرشنا ریڈی کے تبصروں پر برہم این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے بی آرایس دفتر میں توڑپھوڑ کی۔