سنکرانتی کے بعد تلنگانہ کابینہ میں توسیع متوقع

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ کابینہ کی توسیع پر اہم تبصرہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ میں سنکرانتی کے بعد توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس میں مختلف پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو شامل کرنے کا کام شدت سے جاری رہے گا۔ ٹی پی سی سی صدر نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کے امیدوارکے نام کا بہت جلداعلان کیا جائے گا۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کابینہ کی توسیع سنکرانتی کے بعد کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بی آر ایس ایم ایل اے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ انہیں کانگریس میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سنکرانتی کے بعد گھر واپسی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار کا اعلان دو تین دن میں کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے چار نام زیر غور ہیں۔مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ہائی کمان نے اگلے 20 سالوں کو مدنظر رکھ کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تمام کمیٹیوں کااس ماہ کے آخر تک تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے عہدوں پر تقرر ات کا عمل اندرون ایک ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے تلنگانہ کابینہ میں توسیع کے لئیے کافی مہم چلائی جا رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *