
حیدرآباد 7- اپریل (اردو لیکس )پرائمری سے ہائی اسکولس پر ترقی پانے والے سماجی علم اور فزیکل سائنس مضامین کے اساتذہ کے لئے گاندھی بھون ہائی اسکول میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقدہوا اکیڈیمک مانیٹیرنگ آفیسر محترمہ اوما دیوی اور اسٹیٹ آبزرورڈاکٹر درگیش نندنی نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباددی اور کہا کہ سماج میں اساتذہ کا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے دیگر مضامین کی طرح سماجی علم اور فزیکل سائنس کے مضامین کافی اہمیت کے حامل ہیں
پرائمری سے ہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ تعلیم کے نئے نئے معیارات سے واقف ہوں ان دونوں تعلیمی عہدیداروں نے اساتذہ پر زور دیاکہ وہ طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے ہمیشہ مستعد رہیں ہم کو جدید تعلیمی نظریات سے واقف ہونا اور اپنی صلاحیتوں کو طلباء میں منتقل کرنا چاہئیے ان تعلیمی عہدیداروں نے اساتذہ پر اس بات پر بھی زور دیا کہ طلباء کی نفسیات سے واقف ہوں طلباء سے مشفقانہ رویہ ہونا ضروری ہے طلبہ کی خامیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھنے کیساتھ ساتھ ان کی وقفہ وقفہ سےتعلیمی حوصلہ افزائی کریں جس سے طلبہ میں تعلیم کے حصول میں مزید رغبت بڑھے گی ڈی آرپیز محترمہ فرزانہ تحسین( جی بی ایچ ایس شاہ گنج )جناب محمد مقصوداحمدنے نو ترقی یافتہ اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوۓ دو یوم تربیت فراہم کی جناب سید عمران ( ڈائٹ حیدرآباد ) نے بھی مخاطب کیا
اور اساتذہ سے کہا کہ وہ ہائی اسکول کی تدریس کے طریقوں سے اچھی طرح واقف ہوں دوران تدریس استعمال ہونے والے چارٹس اور دیگر اشیاء ‘ سالانہ منصوبہ اسباق اور ڈیلی ڈائری کا لازمی طورپر اہتمام کریں اور خود کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اساتذہ کی طرف سے جناب محمد حسام الدین ( گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 ) اور ڈاکٹر سیدہ گوہر ( گورنمنٹ ہائی اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ) نے ترقی پانے والے تمام اساتذہ کی طرف سے اے ایم اواور اسٹیٹ آبزرور کاخیر مقدم کیا اور کہاکہ دویوم کی اس تربیت سے ترقی پانے والے اساتذہ کے معلومات میں مزید اضافہ ہواہے محمد حسام الدین اور ڈاکٹر سیدہ گوہر نے ڈی آرپیز محترمہ فرزانہ تحسین
اور جناب محمد مقصود احمد(ایس ایم ایچ ایم گورنمنٹ ہائی اسکول لنگرحوض ) سے بھی اظہار تشکرکیا