حج سیزن میں ہند پاک سمیت 14ملکوں پر عارضی ویزاپابندی

ریاض: سعودی عرب نے ہندوستان اور پاکستان سمیت 14ملکوں پر عارضی ویزا پابندی عائد کردی ہے تاکہ حج سیزن کے دوران زیادہ بھیڑ بھاڑ سے بچاجاسکے اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

میڈیا رپور ٹوں میں سعودی حکام کے حوالے سے کہاگیاہے یہ پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ،بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے تاکہ حج سیزن کے دوران بہتر انتظام وانصرام کو یقینی بنایا جاسکے اور عازمین کو بھی کسی رکاوٹ کے بغیر بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزے کے حامل افراد 13اپریل تک مملکت سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں اور انھیں 29 اپریل تک اپنے اپنے وطن واپس آنے کی ہدایت دی گئی ہے‘ جن دیگرممالک پر ویزا بندشیں لگائی گئی ہیں ان میں بنگلہ دیش‘مصر،انڈونیشیا اور دیگر شامل ہیں۔عراق،نائیجیریا،اردن،الجزائر،سوڈان‘ ایتھوپیا‘تیونس‘مراقش اور یمن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور مقررہ تاریخ کے بعد بھی مملکت میں قیام کرنے والوں پر 5 سال تک سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔سعودی عرب نے اپنے فیصلہ کے بارے میں ان ممالک کو باضابطہ طورپر مطلع کردیاہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *