’کانگریس اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار‘، کانگریس کا نیشنل کنونشن کل سے گجرات میں

کانگریس 6 دہائی سے زیادہ وقفہ کے بعد 8 اور 9 اپریل کو گجرات کے احمد آباد میں اپنا نیشنل کنونشن کرنے جا رہی ہے۔ اس کنونشن میں پارٹی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ کانگریس کمیٹی کے کنونشن کا مقصد اپنی ضلع کمیٹیوں کو تنظیم کا مرکزی نکتہ بنا کر خود کو مضبوط کرنا ہے۔ اس کا مقصد بی جے پی کے خلاف لڑائی میں پارٹی کے نظریات کو اپنا مرکز بنانا بھی ہے۔

گجرات میں کانگریس کا آخری کنونشن 1961 میں بھاؤ نگر میں ہوا تھا۔ اس سے قبل سورت ضلع میں 1938 میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی صدارت میں ہوئے ہری پورہ کنونشن میں مکمل آزادی کا بگل پھونکتے ہوئے قرارداد پاس کیا گیا جس نے ایک تاریخ رقم کی تھی۔ طویل عرصہ بعد اب کانگریس 8 اپریل کو سی ڈبلیو سی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ شاہی باغ کے تاریخی سردار اسمارک پر صبح میٹنگ کر کے گی۔ پھر اس کے اگلے دن، یعنی 9 اپریل کو نیشنل کنونشن سابرمتی ندی کے کنارے ہوگا۔ اس میں ملک بھر سے آئے 3000 سے زائد نمائندوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔

کانگریس نے اپنے اس نیشنل کنونشن کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ اہم جانکاریاں دی ہیں۔ کانگریس نے اس پوسٹ مجیں لکھا ہے کہ ’’کانگریس کی 140 سال قدیم تاریخ قربانی، عزم، خود سپردگی، جدوجہد اور وطن سے محبت کی ایک مثال ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *