[]
حیدرآباد: ٹی پی سی سی ڈیلگٹ مری آدیتہ ریڈی نے اپنےحامیوں کے ہمراہ بیگم پیٹ میں بارش سے شدید متاثرہ علاقے برہمن واڑی، وڈراہ بستی کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران آدیتہ ریڈی نے کئی گھنٹوں تک ان علاقوں میں گھومتے ہوئےحالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر بارش سے متاثرہ مکینوں نے جذباتی انداز میں بتایا کہ معمولی بارش کے دوران بھی پانی مکانوں میں داخل ہوجاتا اور گھر کے سازوسامان سمیت غذائی اشیاء کو بھی بہہ لے جاتا ہے۔ اس دوران پینے کا پانی کئی دنوں تک آلودہ سربراہ ہوتا ہے، جس کے نتیجہ میں کئی طرح کے بیماریاں پیدا ہوجاتی ہے۔
روز مرہ کے کام کافی متاثر ہوتے ہیں اور کئی دنوں تک زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہے جاتا ہے۔ حکمراں جماعت کے لیڈران دورہ کرتے ہیں اور معمول کے مطابق جھوٹے وعدے کرکے چلے جاتے۔
کانگریس لیڈر آدیتہ ریڈی نے بارش زدہ گان کی فریاد سماعت کرتے ہوئے فوراََ دو پہر کے کھانے کا انتظام کرتے ہوئے متاثرہ مکانوں تک کھانے کے پیاکٹ پہنچادیا اور مختلف راحت رسانی کے اقدامات بھی انجام دئے۔
بعدازاں آدیتہ ریڈی نے کہا کہ ان سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے کافی تکلیف ہوئی اور متاثرین کے حالات زندگی ناقابل بیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ صنعت نگر اسمبلی کے تحت بیگم پیٹ کے علاقے بارش سے کافی متاثر ہیں۔
آدیتہ ریڈی نے کہا کہ بارش متاثرین کو راحت رسانی کے اقدامات فراہم کرنے میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام ہو چکی ہے اورشہر کے دیگر علاقوں کے بھی اسی طرح کے حالات ہے۔
انہوں نے حکمراں جماعت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بارش سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر مدد کریں اور مستقبل میں ایسے حالات کے روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔