![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/Screenshot_2025-02-07-16-57-26-55_f9ee0578fe1cc94de7482bd41accb329-1.jpg)
نئی دہلی ۔ ریاست تمل ناڈو میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا ۔کوئمبتور تروپتی ایکسپریس ٹرین میں جنونی نوجوان ہیم راج نے چار ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جب اس خاتون نے مزاحمت کی تو نوجوان نے اسے چلتی ٹرین سے دھکیل دیا۔
ٹرین جب جولارپیٹ ریلوے اسٹیشن پر رکی تو جنونی نوجوان خواتین کے کمپارٹمنٹ میں سوار ہوگیا۔ اس نے دیکھا کہ ایک خاتون تنہا ہے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون ٹوائلٹ میںچلی گئی اور دروازہ بند کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ہیم راج نے اس کا پیچھا کیا اور اسے ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو ویلور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا
متاثرہ خاتون آندھراپردیش کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم ہیمراج کو اسٹیشن میں لگے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔