مہر نیوز کے مطابق، غزہ جنگ کے باعث صیہونی حکام کو عالمی سطح پر رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور عالمی رائے عامہ میں اس حوالے سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے دورے پر موجود سفاک صیہونی قاتل نیتن یاہو اس وقت منہ چھپائے پھر رہے ہیں، عوام نے واشنگٹن میں ان کے سکیورٹی قافلے پر انڈے پھینک کر ان کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ فلسطین کے ایک حمایتی شہری نے صیہونی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے خلاف ریلی کے دوران واشنگٹن میں ان کے سکیورٹی قافلے پر انڈے پھینکے۔