[]
ہبلی: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ قومی راجدھانی عالمی رہنماؤں کے جی20 سربراہی اجلاس کے مقام ’بھارت منڈپم‘ میں صدر دروپدی مرمو کے عشائیہ کے لیے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کومدعو نہ کرنا غلط ہے۔
سدارامیا نے یہاں صحافیوں سے کہا، ”وہ (کھڑگے) نہ صرف کانگریس کے صدر ہیں بلکہ ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں اپوزیشن کے لیڈر بھی ہیں۔ انہیں مدعو کیا جانا چاہیے تھا اور انہیں مدعونہ کرنا غلط ہے۔“
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پیشگی وعدوں کی وجہ سے صدر کے رات کے کھانے میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ رات کے کھانے میں مدعو ہونے والوں میں سابق وزرائے اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور منموہن سنگھ، سابق صدور اور نائب صدور، مرکزی وزراء اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر معززین شامل ہیں۔
گوڑا پہلے ہی صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر کی طرف سے دیے گئے رات کے کھانے میں شامل ہونےسے معذوری کا اظہار کرچکے ہیں۔