رات میں کھانا کھا کر سوجانے والے تین بچوں کی صبح میں موت – تلنگانہ کے سنگاریڈی ریڈی ضلع میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے امین پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی گھر میں تین بچوں کی پراسرار موت ہوگئی، جبکہ ان کی ماں شدید پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، ماں کی حالت اب مستحکم ہے۔

 

پولیس ذراثکے مطابق، امین پور کے راگھویندرا کالونی میں رہنے والے چنّیا، ان کی بیوی راجیتا اور تین بچے، سائی کرشنا (12)، مدھوپریہ (10) اور گوتم (8) ایک ساتھ مقیم تھے۔ چنّیا واٹر ٹینکر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

 

جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے، پورے خاندان نے گھر میں کھانا کھایا۔ چنّیا نے دال چاول کھایا، جبکہ بیوی اور بچوں نے دہی چاول کھایا۔ بعد ازاں، چنّیا اپنے واٹر ٹینکر کی ڈرائیونگ کے لئے چندا نگر چلا گیا۔ رات 11 بجے جب وہ واپس آیا تو راجیتا نے دروازہ کھولا، اس وقت بچے سو رہے تھے۔

 

جمعہ کی علی الصبح 3 بجے، راجیتا کو اچانک شدید پیٹ درد ہونے لگا، جس پر مقامی افراد کی مدد سے چنّیا نے اسے ایک خانگی ہاسپٹل  منتقل کیا۔ اس کے بعد جب بچوں کو دیکھا گیا تو وہ تینوں بے ہوش پڑے تھے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی موت ہو چکی تھی۔

 

اس واقعے کے بعد پولیس تحقیقات میں مصروف ہے اور اس واقعے کے پیچھے ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔ چنّیا کا تعلق رنگا ریڈی ضلع کے تلکونڈاپلی منڈل کے میڈک پلی گاؤں سے ہے،

 

اور وہ کچھ عرصے سے امین پور میں رہائش پذیر تھا۔ بچوں کی اچانک موت پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، اور پولیس معاملے کی ہر زاویے سے چھان بین کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *