
حیدرآباد : تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس میں ایک منفرد اور تاریخی واقعہ پیش آیا جب مجلس اتحاد المسلمین (MIM) کے صدر اکبرالدین اویسی صاحب نے اپنی تقریر روک کر اپنے تمام ایم ایل اے ساتھیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
عام طور پر اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی مذہبی عمل کے لیے اجلاس کو معطل نہیں کیا جاتا، لیکن اکبر اویسی صاحب نے ایک نئی روایت قائم کی۔
جیسے ہی افطار کا وقت ہوا، اکبر اویسی صاحب اور مجلس کے تمام ایم ایل اے حضرات نے اسمبلی ہال میں ہی افطار کیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور عوام میں اکبر اویسی صاحب کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ ایسا کرتے ہیں جو کوئی دوسرا سیاستدان نہیں کر سکتا۔