
کورٹلہ 28/مارچ (نیوز)شہر کورٹلہ کی مسجد منی جہاں پر گذشتہ دو دہائیوں سے مسجد کی بے لوث ونمایاں خدمات کی انجام دہی پر مسجد منی کے صدور محمد اسماعیل ، محمد عبدالباری کو ائما مسجد،محلہ کے نوجوانوں اور مصلیان مسجد کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہیکہ گزشتہ دو دہائیوں سے صدور مسجد جناب محمد اسماعیل صاحب، اور جناب محمد عبدالباری صاحب کی جانب سے مسجد منی نزد پولیس اسٹیشن کورٹلہ،ٹپہ خانہ ایریا کی اور اس سے متصل قبرستان کی دیکھ بھال و انتظامات ہی نہیں بلکہ اپنی جانب سے شہر کورٹلہ میں دینی،ملی،سماجی، فلاحی، رفاہی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ان اصحاب کی جانب سے غیر معمولی اور گرانقدر خدمات انجام دئیے جانے کے عوض میں شب قدر 27 ویں طاق رات کے موقع پر مسجد منی کے احاطے میں مسجد کے حدود میں مقیم مصلیان مسجد اور شہریان کورٹلہ کی جانب سے ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے انکی ستائش کی گئی۔اس موقع پر مفتی ضمیر احمد عقیل سبیلی امام و خطیب مسجد منی نے اپنے خطاب و دعا میں دونوں صدور محمد اسماعیل صاحب اور جناب محمد عبدالباری صاحب کے حق میں خیر وسلامتی کی اور اچھی صحت کیلئے دعا کی گئی۔اور کہاکہ مساجد اللہ کے گھر ہیں اسکی خدمات انجام دینے والوں کو اللہ انکی گرانقدر خدمات کےعوض بہترین نعم البدل سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر ائما مسجد منی، نوجوانان محلہ، اور کثیر تعداد میں مصلیان مسجد موجود تھے۔