
حیدرآباد، 27 مارچ /حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شبِ قدر (27 اور 28 مارچ کی درمیانی رات) کے موقع پر احتیاطی اقدامات کے طور پر ممکنہ حادثات سے حفاظت کیلئے مخصوص فلائی اوورس پر موٹر سیکلوں (بائیکس) کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق رات 10 بجے کے بعد درج ذیل فلائی اوورس پر بائیکس کی آمد و رفت ممنوع ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ایکسپریس فلائی اوور (زو پ پارک تا آرام گھر فلائی اوور)،بہادر پورہ فلائی اوور (دیوی باغ تا زو پارک گیٹ نمبر 2) چندرائن گٹہ فلائی اوورکے علاوہ
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور (پھسل بندہ تا لکشما ریڈی گارڈن فنکشن ہال )
ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پابندیوں پر عمل کریں اور ٹریفک قوانین کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔