
حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے آج ریاست کے تمام انٹرمیڈیٹ کالجوں کے لئے یکم جون تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز 2 جون سے ہوگا۔
تمام انٹرمیڈیٹ کالجس جن میں سرکاری‘ خانگی اور ایڈڈ اور دوسرے شامل ہیں‘ کو گرمائی تعطیلات کے شیڈول کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
طلبہ سے خواہش کی گئی کہ وہ ان تعطیلات کو سیلف اسٹیڈی اور مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے استعمال کریں۔
تعطیلات کے دوران اگر کوئی ادارہ‘ کلاسس کا اہتمام کرتے ہوئے پایا جائے‘ تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔