محمد اسحاق کا ریاض سعودی عرب میں انتقال۔ حیدرآباد مین تدفین

حیدرآباد ۔ کے این واصف

محمد اسحاق صاحب کا بعارضہ قلب ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا جن کا جسد خاکی ریاض سے حیدرآباد منتقل کیا گیا اور جمعرات 27 مارچ کو نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان مین تدفین عمل میں آئی۔

 

پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9849126357 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اسحاق صاحب ۸۰ کی دہائی سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ انھیں دو ہفتہ قبل سینہ میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں

 

داخل کیا گیا تھا جہان دل کے آپریش کے بعد صحتیاب نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ ایس ٹی سی ڈیجیٹل بینک میں برسرے کار تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *