
خلیجی ممالک میں رہنے والے تارکینِ ہند کی جانب سے رمضان المبارک میں خاص طور پر دعوتِ اِفطار کا اِہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بِلا لحاظ مذہب و ملت مہمانوں اور شُرکاء کو مدعو کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے کے تحت “گولڈن تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن، کوویت چیاپٹر کی جانب سے کوویت کے علاقے حماد المبارک اسٹریٹ میں واقع رائیل دکن پیالیس رسٹورنٹ میں “بین مذاہب دعوتِ اِفطار” کا اِہتمام کیا گیا۔ ایم اے سُبحان سُہیل پریسیڈنٹ کوویت چیاپٹر نے اس پروگرام کی نگرانی کی،
جبکہ اِنڈین ایمبیسی کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر مہمانان اور شُرکاء نے شرکت کی۔ اس دعوتِ اِفطار کا مقصد مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور اتحاد کا پیام دینا تھا۔ اسی مناسبت سے کوویت میں کام کررہے مختلف اسوسی ایشنس کے ذمہ داران، ٹاپ کمپنیز کے عہدیداران اور کئی معزز شخصیات نے اس اِفطار میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز قرآت کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ شیخ فیضُ اللہ مدنی نے رمضان اور زکاۃ کی اہمیت پر خطاب کیا۔ اس موقع پر کوویت چیاپٹر کے دیگر ذمہ داران سید محبوب علی جنرل سکریٹری، عباس مرزا جوائنٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا۔ مہمانوں بالخصوص داود بن یوسف اور اُن کی ٹیم کو تہنیت بھی پیش کی گئی
۔ واضح رہے کہ “گولڈن تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن” کے گلوبل پریسیڈنٹ طاہر بن جعفر ہیں جبکہ سید معظم علی چیف پیاٹرن ہیں۔ گولڈن تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن کوویٹ چیاپٹر کے پریسیسڈنٹ ایم اے سُبحان سُہیل نے تمام مہمانوں اور شُرکاء سے اِظہارِ تشکر کیا۔