لالویادو کیلئے بھارت رتن کی سفارش، بہاراسمبلی میں تجویز مسترد

پٹنہ (آئی اے این ایس) آرجے ڈی کو دھکا پہنچاتے ہوئے بہار اسمبلی نے آج بزرگ لیڈر لالوپرساد کو ہندوستان کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن دینے کی سفارش کی تجویز مسترد کردی۔

لالویادو کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ آرجے ڈی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ چہارشنبہ کو آرجے ڈی ارکان اسمبلی مکیش روشن نے ایک بار پھر یہ تجویز اسمبلی میں پیش کی اور حکومت بہار سے درخواست کی کہ لالویادو کے نام کی مرکزی حکومت سے سفارش کریں۔

اس تجویز پر جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور وجئے کمار چودھری نے وضاحت کی کہ ریاستی حکومت ہر سال بھارت رتن اور پدما ایوارڈس کیلئے سفارش کرتی ہے لیکن فی الحال لالو یادو کیلئے کوئی تجویز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بہار لالو یادو کیلئے بھارت رتن کی سفارش کرنے کی کوتجویز نہیں رکتھی۔ اس تجویز کو آخر کار اکثریت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ یہ استرداد آرجے ڈی ارکان کے لئے ایک دھکا ثابت ہوا جو اس نتیجہ سے نمایاں طور پر مایوس نظر آئے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *