
حیدرآباد: ایک فوڈ ڈیلیوری ایگزیکٹیو جو افطار کے وقت کھانے کا پارسل پہنچانے کی کوشش میں تھا، سعودی عرب کے شہر ریاض میں مصروف ٹریفک کے دوران دوسری گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
محمد مقصود حسین (33)، جو حیدرآباد کے جہاں نما کے رہنے والے تھے، 18 مارچ کو پیش آئے حادثہ کے بعد اپنی موٹر سائیکل سے گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ میت جلد وطن واپس بھیجنے کی توقع ہے۔
مقصود حسین ایک معروف فوڈ ڈیلیوری ایپ کے لیے سب کنٹراکٹ کے ذریعہ کام کر رہے تھے۔
خلیجی ممالک میں فوڈ ڈیلیوری ایپ کا کاروبار بیروزگار نوجوانوں کو کم اجرت اور خطرناک ملازمت کی طرف راغب کر رہا ہے، جہاں بیشتر کارکنان براہ راست کمپنی کے ملازم نہیں ہوتے بلکہ سب کنٹراکٹرس کے ذریعہ کام کرتے ہیں۔
عبدالجبار نامی ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ ایسے کئی حیدرآبادی سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں، کیونکہ وہ اپنے معاہدے کی شرائط پوری کیے بغیر واپس نہیں آسکتے۔