عمران پرتاپ گڑھی کی افطار پارٹی میں نظر آئے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی بھی شرکت

افطار پارٹی میں کانگریس صدر کھڑگے اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کے علاوہ سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا بھی نظر آئیں۔

<div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی کی رہائش پر افطار پارٹی کا منظر، تصویر @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی کی رہائش پر افطار پارٹی کا منظر، تصویر @INCIndia</p></div>

عمران پرتاپ گڑھی کی رہائش پر افطار پارٹی کا منظر، تصویر @INCIndia

user

رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے والا ہے، اور اس سے عین قبل مشہور و معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی رہائش پر ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کی اس افطار پارٹی میں انڈیا اتحاد کے کچھ سرکردہ لیڈران نے شرکت کی اور یہ اقلیتی طبقہ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو ایک مثبت پیغام دینے والا قرار دیا جا رہا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی کی افطار پارٹی میں نظر آئے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی بھی شرکتعمران پرتاپ گڑھی کی افطار پارٹی میں نظر آئے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی بھی شرکت

اس افطار میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی کی شرکت بھی ہوئی۔ کانگریس کے ان سرکردہ لیڈران کی افطار پارٹی میں شرکت نے اقلیتی طبقہ میں اعتماد اور بھروسہ کو مضبوط بنایا، خاص طور سے ایسے وقت میں جب ملک بھر میں اقلیتی طبقہ کے خلاف زہر انگیزی ہو رہی ہے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب کھڑگے اور راہل افطار پارٹی میں پہنچے تو عمران پرتاپ گڑھی نے دونوں کا مخلصانہ استقبال کیا۔ کھڑگے اور راہل کی آمد پر میڈیا والوں کی بھیڑ بھی دیکھنے کو ملی، حالانکہ بغیر کوئی بیان دیے دونوں لیڈران رہائش کے اندر داخل ہو گئے۔

عمران پرتاپ گڑھی کی اس افطار پارٹی کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے کچھ سرکردہ لیڈران ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان میں سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انور بھی اس تقریب میں شریک نظر آئے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کے بائیں طرف کھڑگے اور دائیں طرف دھرمیندر یادو بیٹھے ہوئے ہیں۔ دھرمیندر یادو کے دائیں طرف سنجے سنگھ کو بھی بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کھڑگے کے بائیں طرف کے سی وینوگوپال اور ان کے بائیں طرف میزبان عمران پرتاپ گڑھی بیٹھے ہیں۔ یہ افطار پارٹی ایک طرح سے اپوزیشن پارٹیوں کی یکجہتی کا مظہر بھی رہی۔

عمران پرتاپ گڑھی کی افطار پارٹی میں نظر آئے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی بھی شرکتعمران پرتاپ گڑھی کی افطار پارٹی میں نظر آئے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی بھی شرکت

اس افطار پارٹی سے الگ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں میزبان عمران پرتاپ گڑھی سے نامہ نگار نے بی جے پی کے ذریعہ لانچ ’سوغاتِ مودی‘ کِٹ پر رد عمل پوچھ لیا۔ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’اگر مودی جی ملک کے مسلمانوں کو سوغات دینا چاہتے ہیں تو وقف کا بل واپس کر لیں۔ ان کے تمام اراکین اسمبلی یا لیڈر جو مسلمانوں کے خلاف آگ اور زہر اگلتے ہیں، ان کے بیانات پر روک لگائیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اگر وہ سوغات دینا چاہتے ہیں مسلمانوں کو تو ان کے ٹوٹتے ہوئے گھروں کو ٹوٹنے سے بچائیں۔ اصلی سوغات تو یہی ہے، باقی کِٹ (پیکٹ) بانٹ کر یہ نہیں ہو سکتا۔ پہلے آپ زخم دیتے ہیں، پھر آپ کِٹ بانٹ کر مرہم لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دنیا اس بات کو سمجھتی ہے۔‘‘


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *