کیرالہ کے مالاپورم میں ملک کے سب سے بڑا دعائیہ اجتماع و امن کانفرنس میں لاکھوں افراد کی شرکت

شب قدر ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل رات ہے:سید ابراہیم خلیل بخاری

کیرالہ کے مالاپورم میں ملک کے سب سے بڑا دعائیہ اجتماع و امن کانفرنس میں لاکھوں افراد کی شرکت

مالا پورم (عبدالکریم امجدی)

کیرالہ کے مالاپورم میں جامعہ معدن الثقافۃ میں ۷۲ویں شب قدر کو دعائیہ اجتماع اور امن کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جس میں جس میں اجتماعی قرآن خوانی،حلقہ ذکر،جلسہ اعتکاف، تسبیح وتہلیل،بردہ شریف،اسماء البدرین،راتب الحداد،اور اجتماعی افطار وتراویح صلوۃ التسبیح صبح سحری تک جاری رہا۔ اس موقع پر معروف صوفی بزرگ عالم دین معدن چیئر مین سید ابراہیم خلیل البخاری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ رب العالمین کا امت مسلمہ پر احسان ہے کہ اس نے رمضان المبارک میں شب قدر عطا فرمائی جوکہ ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل رات ہے۔ تاکہ مسلمان اپنے گناہوں کی معافی تلافی اور توبہ اسغفار کے ذریعہ قرب ِ خداوندی حاصل کریں۔سید خلیل بخاری نے کہاکہ مسلمان اپنے اعمال کا احتساب کریں، گناہوں سے توبہ کریں،آخر چند روز میں جہنم سے نجات کی دعا کریں۔

معدن چیئر مین نے منشیات کے بحران سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معدن اکیڈمی کی انسداد منشیات کی مہم نے نشے کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کیا ہے۔سید نے کہاکہ نشہ سے مکت کیلئے حکومت،سائنسی برادری،

علما اور عوام ایک دوسرے کے متحدہ تعاون کی ضرورت ہے۔ جس پر ریاست بھر میں کام جاری ہے جسکے بہتر نتائج برآمد ہورے ہیں۔خلیل بخاری نے ریاست کے منشیات کے انسداد کے تئیں ریاستی قوانین پر نظر ثانی کی اپیل کی۔منشیات کے مجرم کو سخت سزا تفویض کی جائے۔انہوں نے کہاکہ کیرالہ میں سیاحت اور ٹیکس رینیو بڑھانے کے نام پر کھولی جانے والی دوکانیں بھی باعث تکلیف ہے۔

گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کاکہاکہ اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے، ظلم تشدد،تنازع کے خلاف ہے۔انہوں نے سماج میں ہمہ آہنگی،گنگا جمنی تہذیب کے فروغ پر زور دیا۔شیخ نے کہاکہ کیرل اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، ہمیں ہر طرح کے نفرت وتشدد، بھید بھاؤ کو روکنا ہے۔دستور ہند نے ہمیں اظہار یکجہتی،محبت،اور بقائے باہمی کا درس دیا ہے۔ اس کی پاسداری ضروری ہے۔شیخ نے کہاکہ دشمنی کو محبت پر فروغ دیں۔

منشیات مہم کا افتتاح ضلع کلکٹر وی آر نے کیا۔کانفرنس کاآغاز شام ۴ بجے سے شروع ہوا۔ الگ الگ سیشن میں روحانی اجلاس جاری رہا۔ آخر میں وقت فطار لاکھوں کی تعداد میں روزادار شریک ہوئے۔ ایک ساتھ افطاری،تراویح نماز قابل دید منظر تھا۔ آخر میں سید ابراہیم نے رقت انگیز دعا فرمائی جس پر مجمع میں سکتہ طاری ہوگیا ہر چہار جانب فلک شگاف آمین آمین کی صداؤں سے مجمع گونج اٹھا۔

مالاپورم میں منعقدہ شب قدر کے موقع پر سید ابراہیم خلیل البخاری دعائی اجتماع اور امن کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے۔

مالاپورم میں جامعہ معدن الثقافۃ کے تحت منعقدہ شب قدر کے موقع پر لاکھوں فرزندان توحید کا ہجوم۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *