
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن جتیندر نارائن تیاگی سابق میں سید وسیم رضوی کی درخواست پر نوٹسیں جاری کیں۔
اس نے 2021 میں ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف تقاریر پر درج سارے فوجداری کیسس کو یکجا کرنے کی گزارش کی ہے۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے وکیل انوراگ کشور کی بات کا نوٹ لیا جنہوں نے کہا کہ لکھنو سے تعلق رکھنے والے تیاگی کے خلاف 4 فوجداری مقدمات درج ہیں جن میں ایک سری نگر میں درج ہوا۔
جموں وکشمیر کا سفر ان کے موکل کے لئے جوکھم بھرا ہے۔ سری نگر کے کیس کو ہری دوار (اتراکھنڈ)میں جاری کیسس میں ضم کردینا بہتر ہوگا۔
بنچ نے حکومت جموں وکشمیر‘ حکومت اتراکھنڈ اور دانش حسن کو نوٹس جاری کی جس نے سری نگر میں تیاگی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں جواب مانگا۔