
نئی دہلی: حکومت نے ایسے غریب قیدیوں کیلئے خصوصی اسکیم کے تحت 20 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے جو جرمانہ یا ضمانتی بانڈس ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اب تک 12 ریاستوں نے اس کیلئے 22لاکھ روپے سے زیادہ جمع کیے ہیں۔
بنڈی سنجے کمار نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سال 2023 میں ”غریب قیدیوں کی مدد“ اسکیم شروع کی تھی۔ اس اسکیم کو نافذ کرنے جون 2023 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تفصیلی رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کیے گئے تھے۔
کمار نے کہا کہ مالی سال 2020-2025 کے تحت 20 کروڑ روپے کئے گئے تھے۔.اس کا مقصد غریب قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو جرمانہ ادا کرنے یا ضمانت پر رہائی کے لیے بانڈ جمع کرنے میں ناکامی کی وجہ سے جیل سے رہا نہیں ہو پاتے۔
اس کے لیے سنٹرل نوڈل ایجنسی (سی این اے) اکاؤنٹ کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز دستیاب کرائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ریاستوں نے سی این اے اکاؤنٹ سے 22,84,451 روپے کی رقم نکالی ہے۔