ملک بھر میں چہارشنبہ کی شام یو پی آئی کی خدمات رہی متاثر

ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام یو پی آئی میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں خدمات متاثر ہوئیں۔ صارفین نے بتایا کہ انہیں ادائیگیوں اور فنڈ ٹرانسفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق، یہ مسئلہ چہارشنبہ کی شام 7 بجے کے بعد شروع ہوا۔ کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایات درج کرائیں کہ گوگل پے اور فون پے جیسے یو پی آئی سروس فراہم کرنے والے ایپس کام نہیں کر رہے۔

 

اس معاملے پر نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا نے ردعمل دیا اور یو پی آئی خدمات میں رکاوٹ کی تصدیق کی۔ ادارے نے بتایا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے یو پی آئی سروسز متاثر ہوئیں، لیکن اب مسئلہ حل کر لیا گیا ہے

 

۔ این پی سی آئی نے ‘ایکس’ پر بیان جاری کرتے ہوئے صارفین کو ہونے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *