گرل فرینڈ کے والد نے نوجوان کو سالگرہ پارٹی میں قتل کردیا

حیدرآباد (آئی اے این ایس) ریاست کے ضلع پداپلی کے موضع موپیری توٹہ میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان کے قتل کی واردات، پیش آئی، اس واقعہ میں ایک شخص نے ایک نوجوان کو جو، ان کی بیٹی سے محبت کرتا تھا، قتل کردیا۔

نوجوان عاشق سائی کمار جو اپنی تعلیم منقطع کرچکا تھا، اسی گاؤں کی ایک لڑکی سے عش کرتا تھا۔ اس بات کی خبر ہوتے ہی لڑکی کے والد نے سائی کمار کو ہلاک کرنے کی سازش رچی، کمار جب گاؤں کے مضافات میں جمعرات کی شب اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہا تھا، تب لڑکی کے والد متیم ساریا وہاں پہونچا اور کلہاڑی سے اس (کمار) پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے اچانک اس وقت حملہ کردیا جبکہ کمار، دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہا تھا۔بچنے کی کوشش میں نوجوان کچھ دور بھاگا مگر وہ گرپڑا۔ ملزم نے ایک بار پھر نوجوان پر حملہ کردیا۔ سائی کمار کے دوست، جو اس غیر متوقع اچانک حملہ سے خوفزدہ تھے، ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔دوستوں نے نوجوان کو آٹو رکشہ کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کردیا مگر اس نے راستہ میں دم توڑ دیا۔

متاثرہ کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ کمار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا، وہ دوسری ذات کی تھی۔ نوجوان، کو گزشتہ 2برسوں سے لڑکی سے عشق تھا مگر لڑکی کے والد اس کے خلاف تھے، انہوں نے لڑکے کو خبر دار بھی کیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود لڑکے کے، لڑکی سے روابط بدستور برقرار تھے۔

مہلوک نوجوان کے والد پرشو راملو نے کہا کہ ہم نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ سائی کمار کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کے والد نے5ماہ قبل کمار کے قتل کی سازش تیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس ہماری شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لڑکی کے افراد خاندان کی کونسلنگ کرتی تو آج میرے بیٹے کی جان نہ جاتی۔ غیرت کے نام پر قتل کے واقعہ کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے گاؤں میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *